بی جے پی رہنما نے ووٹ نہ دینے والے مسلمانوں کو دھمکی دے دی

بی جے پی رہنما نے ووٹ نہ دینے والے مسلمانوں کو دھمکی دے دی
بی جے پی رہنما پریتم گوڑا نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ انہیں ووٹ نہیں دیں تو ان کا کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی پریتم گوڑا نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر تم مجھے ووٹ نہیں دو گے تو میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا۔
پریتم گوڑا نے مسلمانوں سے کہا کہ تم نے تین انتخابات میں ووٹ نہ دے کر مجھے دھوکہ دیا ہے۔ چھ ماہ میں دوبارہ انتخابات ہوں گے اور اگر تم نے مجھے دوبارہ دھوکہ دیا تو میں وہیں رہوں گا اور تمہارا کام نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں سے نفرت، بی جے پی رکن کی مسجد نما بس اسٹینڈ کو منہدم کرنے کی دھمکی
بی جے پی ایم ایل اے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسلمان ووٹروں سے یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ جب تک مسلمان انہیں ووٹ نہیں دیں گے وہ ان کا کام نہیں کریں گے۔
پریتم گوڑا کہتے ہیں کہ اگر تم میرے گھر آگئے تو میں تمہیں واپس بھیج دوں گا اورمیں تمہارا کوئی بھی کام نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

