Advertisement

سعودی عرب اور چین میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز

سعودی عرب اور چین کے مابین دو طرقہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور سعودی عرب میں تعلقات کے شاندار نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، دونوں اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے بندھن میں بندھ گئے۔

سعودی عرب اورچین کے درمیان ہائیڈروجن توانائی اوربراہ راست سرمایہ کاری  سمیت اربوں ڈالرز کے ریکارڈ 35 معاہدے طے پاگئے۔

دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے اقتصادی وسرمایہ کاری کے رشتوں کے استحکام میں مدد ملے گی جبکہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے

عوامی جمہوریہ چین ، سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو ممکن بنانے پہنچ گیا

Advertisement

دونوں ملکوں میں توانائی، ٹرانسپوٹ، کان کنی، لاجسٹک خدمات، آٹو انڈسٹری

 طبی نگہداشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں 35 معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور چینی صدر جن پنگ نے مکمل

اسٹریٹیجک شراکت کے معاہدے پردستخط کئے.

سعودی عرب اور چین نے ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان ان 35 معاہدوں سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور سمجھوتوں پردست خط کیے ہیں۔

Advertisement

سعودی وزارت سرمایہ کاری نے تین مفاہمتی یاداشتوں پردستخط کیے، ایک کے تحت المونیم انڈسٹریل کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔

دوسری مفاہمتی یادداشت کے تحت پیڑو کیمیکل کے شعبے کی امدادی صنعتوں کی ترقی کے حوالے اقدامات کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تیسری مفاہمتی یادداشت کے تحت ٹیکنالوجی کے فروغ، ریسرچ اور میڈیکل آلات کی سعودی عرب میں تیاری کے حوالے سے خصوصی معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے چین کی تین کمنیون کے ساتھ رہائشی امور میں تین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین کی شراکت سے سعودی عرب میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Next Article
Exit mobile version