Advertisement

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کا مغربی جزیرہ جاوا زلزلے سے لرز اٹھا ہے جب کہ زلزلے کے جھٹکے سے عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 118 کلومیٹر (73 میل) ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جاوا کے رہائشیوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ’انہوں نے زلزلے کو شدت سے محصوس کیا، عینی شاہد نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ہوٹل میں ٹہرے مسافر بھی باہر نکل آئے تھے۔

انڈونیشیا کے جیو فزکس ایجنسی کے سربراہ دویکوریتا کرناوتی کا کہنا تھا کہ ’اب تک کوئی آفٹر شاکس ریکارڈ نہیں کیے گئے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے‘۔

دویکوریتا کرناوتی نے مقامی نیوز چینل کو بتایا کہ ’ابھی کے لیے محتاط رہنا ہی بہتر ہے‘۔

واضح رہے کہ پچھلے مہینے مغربی جاوا کے سیانجور میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version