بھارت میں جنوبی کوریا کی خاتون کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا

بھارت میں جنوبی کوریا کی خاتون کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران ہراسگی کا سامنا
بھارت میں جنوبی کوریا سے آنے والی ہیو جیونگ پارک نامی خاتون کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران ہراسیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارت میں آئے روز ہراسیت کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جن کا سامنا مقامی سمیت غیر ملکی خاتون کو بھی کرنا پڑتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ بدھ کی رات بھارت کے شہر ممبئی میں پیش آیا جب جنوبی کوریا سے آنے والی خاتون اسٹریمر ہیو جیونگ پارک کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران شرارتی لڑکوں نے ہراسیت کا نشانہ بنایا۔
اس حادثے کی خبر سماجی رابطے کی سائٹ پر ادتیہ نامی صارف نے دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کی اسٹریمر کی خبریں وائرل ہونے لگیں۔
Advertisement@MumbaiPolice A streamer from Korea was harassed by these boys in Khar last night while she was live streaming in front of a 1000+ people. This is disgusting and some action needs to be taken against them. This cannot go unpunished. pic.twitter.com/WuUEzfxTju
— Aditya (@Beaver_R6) November 30, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیو جیونگ پارک کو دورانِ اسٹریمنگ نہ صرف تنگ کیا گیا بلکہ غیر مناسب طریقے سے انہیں جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا گیا۔
ہراسیت کی مکمل ویڈیو جنوبی کوریا کی اسٹریمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کی جس کو دیکھ کر بھارتی صارفین نے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون ویڈیو اسٹریمر ہیں جو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ٹوِئچ‘ پر براہ راست ویڈیو اسٹریم کرتی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہیوجیونگ پارک کو ہراساں کرنے والے شخص سمیت اس کے ساتھی کو گرفتار لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

