Advertisement

بھارتی ریاست بہار میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے

بھارتی ریاست بہار میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے

بھارتی ریاست بہار میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے

بھارت ریاست بہار میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے ہیں جس کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر بھوجپور کے چاندی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نوجوانوں کا ایک گروپ بیڈمنٹن میچ میں اپنی فتح کا جشن منارہا تھا۔

جشن کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گررفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار 5 افراد میں سے 4 افراد کی شناخت محمد تنویر عالم، محمد ارمان، کالو اور سونو کے نام سے ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جیت کی خوشی میں نوجوانوں نے ریلی نکالی جس دوران کچھ نوجوانوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے جب کہ ان میں سے دو نوجوان جیت کی ٹرافی بھی اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔

اس معاملے میں بہار پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے جب کہ چاندی گاؤں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version