Advertisement

ہم ذہنی جنگ میں روس کو شکست دے چکے ہیں، یوکرینی صدر

یوکرین

ہم ذہنی جنگ میں روس کو شکست دے چکے ہیں، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم ذہنی  جنگ میں روس کو شکست دے چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ذہنوں کی جنگ میں روس کو شکست  دے دی  ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ جاری ہے اور ہمیں میدان جنگ میں روس کو شکست  دینی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر نے یوکرین کیلئے عسکری امدادی پیکج کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو دی جانے والی امداد جمہوریت  کے لیے سرمایہ کاری ہے، یہ کوئی چیریٹی نہیں ہے۔ امید ہے کہ کانگریس اراکین یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے۔

Advertisement

صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی پارلیمان میں کانگریس سے خطاب کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ میں ہر طرح کی تباہی اور تاریکی کے باوجود یوکرین کبھی نہیں جھکے گا۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ میں 400 سے زیادہ بچوں کی ہلاکتیں

صدر زیلنسکی نے یہ خطاب ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی پارلیمان میں 1.7 ٹریلین ڈالر کے ایک بجٹ پر بحث کر رہے ہیں جس میں سے تقریباً45 بلین ڈالر کی رقم یوکرین میں فوجی اور انسانی امداد کے لیے دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں روس  کے یوکرین پر حملے کے بعد صدر زیلنسکی کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version