بھارت میں ایک اور بنت حوا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

بھارت میں بنت حوا کے لیے زندگی روز بروز مشکل ہونے لگی، تازہ واقعے میں ایک 16 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک 16 سالہ لڑکی کو 8 افراد نے تقریباً 12 گھنٹے تک مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو 8 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کا بگ باس کے سیٹ پر ریپ؛ اداکارہ کے بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی
پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے ایک کم عمر لڑکا لالچ دے کر ایک خالی بنگلے پر لے گیا جہاں اسے ساری رات 8 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
لڑکی نے یہ شکایت ہفتے کے روز درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے صبح 11 بجے کے درمیان اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے سبب اسے کئی انسانی حقوق اور حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ سینکڑوں مردوں کی زیادتی کا ہولناک واقعہ
بھارت کے کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق صرف سال 2020 میں خواتین کے خلاف مبینہ عصمت دری کے 28 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی کیونکہ بہت سے لوگ خوف کی وجہ سے پولیس کو رپورٹ ہی نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

