Advertisement

امریکہ کی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش

امریکہ

امریکہ کی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش

امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کردی۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران  امریکی وزارت خارجہ  کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں ہیں، وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔ ان مشترکہ چیلنجز پر حکومت پاکستان امریکہ کی پارٹنر ہے۔

Advertisement

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ  افغانستان اور پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے گروہ موجود ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔

’پاکستان اور بھارت دونوں امریکہ کے پارٹنر ہیں‘

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں امریکہ کے پارٹنر ہیں۔ پاکستان امریکہ کا اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے اور  بھارت بھی امریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پارٹنرز کے درمیان تناؤ میں اضافہ تشویش کا باعث ہوتا ہے۔امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائلاگ دیکھنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے شیڈول میں تبدیلی

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کثیر الجہتی ہیں۔

Advertisement

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہو گی۔ کشمیر پر امریکہ کو کہا گیا تو تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version