مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری متوجہ ہو، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں
ان نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے مونجھ مارگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔
دوسری جانب حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ بانڈی پورہ سے خاتون سمیت چار کشمیری گرفتار
حریت رہنماؤں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری عوام کو حق پر مبنی تحریک آزادی سے وابستگی کے لیے بے گناہ نوجوانوں، بچوں اور بوڑھوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔
حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں سے مرغوب نہیں ہوں گے اور اپنا پیدائشی حق حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

