Advertisement

عالمی برادری متوجہ ہو، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

عالمی برادری متوجہ ہو، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

عالمی برادری متوجہ ہو، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

عالمی برادری کی توجہ ریاستی دہشت گردی کی جانب سے مبذول کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں کردیے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ جموں وکشمیر میں 10 دسمبر کومنائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر اوردیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹرز میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی جانب مبذول کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹرز جموں وکشمیر صدائے مظلوم ، جموں وکشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشی ایٹو سمیت دیگر متعدد گروپوں کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

ان پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پوسٹرز پر درج تحریریوں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پوسٹرز میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں اور جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں اور ان کی میتوں کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے بھی نہیں کیا جاتا۔

Advertisement

علاوہ ازیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کاسخت نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ ہر سال 10 دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ اس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1948 میں انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ منظور کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version