Advertisement

بھارت میں مسلمان لڑکا ہندو لڑکی کے ساتھ سفر کرنے پر گرفتار

بھارت میں مسلمان لڑکا ہندو لڑکی کے ساتھ سفر کرنے پر گرفتار

بھارت میں مسلمان لڑکا ہندو لڑکی کے ساتھ سفر کرنے پر گرفتار

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی خود ساختہ پولیس نے مسلمان لڑکے کو ہندو لڑکی کے ساتھ سفر کرنے پر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی خود ساختہ پولیسنگ کے اقدامات بڑھنے لگے ہیں جس میں زیادہ تر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع جنوبی کنڑا میں پیش آیا، جہاں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک نوجوان ہندو لڑکی اور ایک مسلمان لڑکے کو ایک ساتھ بس میں سفر کرنے پران کا پیچھا کیا اورانہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ہندو لڑکی اپنے مسلمان دوست کے ساتھ منگلورو سے بنگلورو کی جانب ایک پرائیویٹ بس میں سوار تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو جب ان کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے پہلے منگلورو میں بس کو روکنے کی کوشش کی لیکن جب وہ بس کو روکنے میں ناکام رہے تو انہوں نے کلادکا قصبے میں اپنے کارکنوں کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنوں نے کلادکا کے قریب داسکوڈی میں بس کو روکا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انتہا پسندوں کی خود ساختہ اخلاقی پولیس نے دونوں کو ڈرایا دھمکایا اور بس سے نیچے اتار لیا جس کے بعد دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version