کینیڈا میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

کینیڈا میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
کینیڈا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اتوار کی شب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ سے کم از کم 5 نمازی زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک زخمی شخص تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔
فائرنگ کا واقعہ مضافاتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے پانچ افراد کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔
مزید پڑھیں: فائرنگ کے بڑھتے واقعات، کینیڈا میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد
پولیس نے مواقع واردات پر پہنچ کر مسلح شخص کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اب مزید کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News