افغانستان؛ مزار شریف میں بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

افغانستان؛ مزار شریف میں بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
افغانستان کے شہر مزار شریف میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف میں منگل کو سڑک کنارے ایک بم دھماکہ ہوا جس میں پیٹرولیم کمپنی کے 7 ملازمین جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مزار شریف کے پولیس اہلکار کے مطابق ’بم کو سڑک کنارے پر موجود ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا جو پیٹرولیم کمپنی کی بس گزرتے وقت پھٹا‘۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مدرسے میں دھماکہ، 16 طالب علم جاں بحق
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کی شاخ نے قبول کی ہے۔
بم دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جب کہ طالبان حکومت کا دعویٰ ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو بہتر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل ایک مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 طالب علم سمیت 19 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سب بچے اور عام لوگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News