Advertisement

آسٹریلیا، گمشدہ تابکار کیپسول کی تلاش میں نیوکلیئر ایٹمی ایجنسی بھی شامل

آسٹریلیا میں گمشدہ سیزیم 137 نامی ایک تابکاری کیپسول کی تلاش کے لیے نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی بھی شامل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی ایک چھوٹے سے تابکار کیپسول کی تلاش میں شامل ہو گئی ہے جو آؤٹ بیک میں کہیں غائب ہو گیا تھا، کو کافی تلاش کے باوجود ابھی تک نہیں ملا ہے۔

آسٹریلیا کی نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی نے گمشدہ کیپسول کی تلاشی کے لیے ایک ٹیم بھیجی ہے  جن کے پاس تابکاری کا پتہ لگانے والا آلات بھی ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سیزیم 137 نامی کیپسول اگر کہیں مل جائے تو اس سے دور رہیں کیونکہ یہ کیپسول 10 ایکس رے فی گھنٹہ کے برابر تابکاری خارج کرتا ہے۔

سیزیم 137 نامی یہ کیپسول مغربی آسٹریلیا میں تقریباً 1,400 کلومیٹر (870 میل) کا سفر طے کرنے والے ایک ٹرک سے گرا تھا، جو ایک ہفتہ سر توڑ کوششوں کے باوجود نہیں ملا، آسٹریلوی حکومت نے علاقے میں تابکاری پھیلنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

منگل کو آسٹریلوی ریڈی ایشن پروٹیکشن اینڈ نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی نے کہا کہ وہ مغربی آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مل کر کیپسول کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Advertisement

آسٹریلوی نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن نے ریڈی ایشن سروسز کے ماہرین کے ساتھ ساتھ تابکاری کا پتہ لگانے اور امیجنگ کا سامان بھی بھیجا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیزیم 137 نامی یہ کیپسول لوہے کی کثافت کی پیمائش کے لیے استعمال ہونے والے گیج کا حصہ ہے جسے ریو ٹنٹو لمیٹڈ نے ایک ماہر ٹھیکیدار کو نقل و حمل کے لیے سونپا تھا۔

کمپنی نے گزشتہ روز گزشتہ دو ہفتے کی تلاشی کے کام پر ہونے والے اخراجات پر معذرت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ ٹرک نے دور دراز کے کمبرلے علاقے کے ایک چھوٹے سے قصبے نیومین کے شمال سے پرتھ کے شمال مشرقی مضافات میں ایک ذخیرہ کرنے والے اسٹور تک طویل سفر طے کیا تھا۔

ویسٹرن آسٹریلیا کے چیف ہیلتھ آفیسر اینڈریو رابرٹسن نے کہا کہ سخت ضابطوں کے تحت تابکار مواد باقاعدگی سے مغربی آسٹریلیا کے ارد گرد منتقل کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version