Advertisement

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے اچھی خبر

حج

حج

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ گئے جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا۔

وزارت مذہبی امور کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہوگیا، جس کے تحت پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا پرانا کوٹہ بحال جبکہ 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کردیا ہے۔

وزارت کے مطابق رواں سال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023ء کا اعلان کرینگے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حج معاہدے پر پاکستان، بھارت، ایران، ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین سمیت 19 ممالک شامل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں عازمین کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کی جانے والی خدمات کا ذکر ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ سے 12 ممالک کے وزراء پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں انہیں عازمین حج کو پیش کی جانیوالی نئی سہولتوں سے متعلق تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی اور رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائیگا، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہوگا۔

حکام کے مطابق 50 فیصد حجاج مدینہ ایئر پورٹ اور 50 فیصد جدہ ایئرپورٹ پر اتاریں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version