Advertisement

قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، مکروہ اور نفرت انگیز ہے، نیڈ پرائس

نیڈ پرائس

قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، مکروہ اور نفرت انگیز ہے، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ، مکروہ اور نفرت انگیز  عمل ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی  کے واقعے  سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں  نیڈ پرائس نے کہا کہ   باوجود اس کے کہ ہمارے اصول ان واقعات کی اجازت دیتے ہیں یہ واقعہ نفرت انگیز ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، نیڈ پرائس

انہوں نے کہا کہ  ہماری جمہوریت میں بھی ایسے واقعات دیکھے گئے جو قانونی تھے مگر خوفناک تھے، یہ واقعہ بھی اسی  طرز کا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سویڈن ایک متحرک جمہوریت ہے، اور سویڈن کی جمہوریت اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتی ہے لیکن  واضح کرتا ہوں  کہ امریکی انتظامیہ کا کوئی اہلکار اس واقعہ کی حمایت نہیں کرتا۔

Advertisement

نیڈ پرائس  نے کہا کہ جب اس طرح کی آزادی دی جائے تو خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

امریکی سفیر کی روسی سفیر سے ملاقات

ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس  نے روس میں نامزد کردہ نئی امریکی سفیر لین ٹریسی کی روسی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ   میں روسی اور امریکی سفیر کی ملاقات کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ ضرور کہتا ہوں کہ اس ملاقات میں یوکرین مذاکرات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات ہمارا نہیں یوکرین کے شراکت داروں کا  معاملہ ہے، کبھی ایسے کوئی مذاکرات ہوئے تو امریکہ حمایت کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کیلیے اہم سمجھتے ہیں، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  یوکرین کے صدر امن کا نقشہ دنیا کے سامنے پیش کر چکے ہیں۔

Advertisement

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ تمام سفارتی ذرائع کھلے رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ضرورت کے مطابق امریکی سفارتی اور دفاعی اہلکار روسی سفارتخانے سے رابطہ کرتے ہیں۔

پاکستان   کا روس سے تیل خریدنے  کا معاملہ

پاکستان  کے روس سے تیل خریدنے  سے متعلق ایک سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ روس کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بنانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version