Advertisement

پاکستان قدرتی آفات کے ساتھ کرپٹ عالمی معاشی سسٹم کا شکار ہے، گوتریس

انتونیو گوتریس

پاکستان قدرتی آفات کے ساتھ کرپٹ عالمی معاشی سسٹم کا شکار ہے، گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کےساتھ کرپٹ عالمی معاشی سسٹم کاشکارہے۔

تفصیلات کے مطابق جینوا میں عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے اور قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے۔ قرض ادائیگی میں تعاون سے بھی امداد ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم کاعالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 80 لاکھ افراد بےگھر ہوئے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے فوری 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑا حصہ متاثر ہوا۔ پاکستانی عوام نے سیلاب زدگان کے لیے فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔  مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔

مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا، وزیرخارجہ

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ   کانفرنس کے ذریعے کیش، ٹرانسفر و دیگر طریقہ کار پر امداد ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version