Advertisement

گجرات فسادات؛ مودی پر بننے والی دستاویزی فلم کی نمائش

گجرات فسادات؛ مودی پر بننے والی دستاویزی فلم کی نمائش

گجرات فسادات؛ مودی پر بننے والی دستاویزی فلم کی نمائش

بھارتی ریاست کیرالہ میں کانگریس پارٹی نے مودی پر بننے والی دستاویزی فلم کی نمائش کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود اپوزیشن جماعت کانگریس نے ریاست کیرالہ میں جمعرات کو مودی پر بننے والی دستاویزی فلم کی نمائش کی ہے۔

ڈاکیومنٹری کی نمائش ریاست کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں کی گئی ہے جب کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود کیرالہ کی حکمراں جماعت سی پی ایم نے بھی ڈاکیومنٹری پر پابندی کے فیصلے کے خلاف موقف اپنایا ہے۔

دوسری جانب آزادی اظہار کے حق کے لیے سرگرم کارکنان کی جانب سے بھی ملک کے مختلف شہروں میں اس ڈاکیومنٹری کی اسٹریمنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں بدھ کو جامعہ ملیہ کے درجن بھر سے زائد طلبہ اور بائیں بازو کے گروپ کے ارکان کو ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

طلبہ کی گرفتاری کے بعد جامع ملیہ میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے جب کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھی پیش آیا۔

Advertisement

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کی جب کہ اسکریننگ کے دوران انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور بجلی کو بند کردیا لیکن پھر بھی طلبہ نے اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ پر ڈاکیومنٹری دیکھی۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سچ ہمیشہ چمکتا ہے اور اسے عادت ہے کہ سامنے آتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ ڈالنے، لوگوں کو ڈرانے اور پابندیاں لگانے سے سچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

خیال رہے کہ یہ دستاویزی فلم برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے حکمراں جماعت بی جے پی نے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔

یہ دستاویزی فلم دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں پیش آنے والے فسادات اور نریندر مودی کی سیاست کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version