عوام شدید برفباری اور سخت موسم کے لیے تیار رہے، جاپانی محکمہ موسمیات

جاپان کے محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں شدید برفباری اور سخت ترین سرد موسم متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے محکمۂ موسمیات کے حکام عوام پر زور دے رہے ہیں کہ شدید برفباری اور کم درجۂ حرارت کے لیے جلد از جلد تیاری کرلی جائے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں موسمِ سرما کی سرد ترین ہوا کے ارتکاز کے باعث منگل کے روز سے ملک بھر کے بیشتر حصوں میں شدید برفباری کی توقع ہے۔
جاپانی محکمۂ موسمیات نے آج بتایا کہ کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے بحیرۂ جاپان کے ساتھ واقع ملک کے شمالی حصوں اور شِکوکُو کے پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گرتی ہوئی شرح پیدائش سنگین مسلہ ہے، جاپانی وزیراعظم
عوام کو خبردار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی بھی کی ہے کہ منگل سے جمعرات کے روز تک شمالی اور مغربی جاپان میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔
توقع ہے کہ اس سے شمالی سے مغربی جاپان تک بحیرۂ جاپان کے ساحل پر شدید برفباری ہوگی اور برفانی طوفان آئیں گے جبکہ برف کے بادل ٹھہرے رہنے کی صورت میں مختصر وقت میں بڑی مقدار میں برفباری ہو سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل کی جانب نشیبی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام تک کے 24 گھنٹوں کے دوران ہوکُوریکُو اور نیگاتا میں 70 سے 90 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے جبکہ توہوکُو، کانتو کوشِن، کِنکی اور چُوگوکُو میں 60 سے 80 سینٹی میٹر اور توکائی میں 40 سے 60 سینٹی میٹر برفباری متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں ہوائیں تیز ہو جائیں گی اور ہوکُورِکُو سے اوکیناوا اور اَمامی تک سمندری لہروں میں طغیانی کا امکان ہے۔
بدھ کے روز توقع ہے کہ ساپّورو میں درجۂ حرارت گِر کر منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ٹوکیو اور ناگویا میں کم ہوکر منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

