اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے قلندیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر کا سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ، فلسطینی سراپا احتجاج
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 25 سالہ حبیب کامل اور 18 سالہ عبدالہادی نزال شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع قصبہ قباطیہ میں ایک چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل بھی مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران 41 سمیر اسلان نامی فلسطینی شخص کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے رواں برس 150 سے زائد فلسطینی شہید کردیے
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ مغربی کنارے میں گرفتاریاں اور ہتھیار ضبط کر نے کے دوران پرتشدد ہنگامہ آرائی شروع ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News