Advertisement

بھارتی ہٹلر ’مودی‘ کی اصل حقیقت بھارتی انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہ ہوئی

بھارتی ہٹلر ’مودی‘ کی اصل حقیقت بھارتی انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہ ہوئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی مودی پر دو اقساط پر مشتمل سلسلہ وار سیریز ’ انڈیا، دی مودی کوئسچن‘ اجرا کے ساتھ ہی زیر عتاب آگئی۔

مودی سے متعلق بی بی سی کی سچائی بھارتی انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہ ہوئی۔ بھارتی انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین  نے برطانوی نشریاتی ادارے پر لفظی حملے شروع کردیے۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت کی آزادی صحافت کی سراسر خلاف ورزی، زمینی حقائق دکھانے سے روک دیا

سیریز میں بی بی سی نے گجرات کے قصائی، بھارتی ہٹلر مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانے کی کوشش کی۔ بی بی سی نے سیریز میں مودی سے متعلق آئینہ دکھایا  جس پر بھارتی انتہا پسند برا مان گئے۔

Advertisement

بی بی سی نے سیریز میں مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتل عام، ہندو انتہا پسندی اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین برطانوی ادارہ بنگال قحط پر ’ برطانیہ، دی چرچل کوئسچن‘ شروع کرے۔ برطانیہ بھارت سے ہر شعبے میں پیچھے ہے، بی بی سی اپنے ملک پر توجہ دے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی کی حدیں پار کرنے لگی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو مودی کی حقیقت پر سیریز بنانے پر لینے کے دینے پڑ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا کہ  مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے رہنما، دوبار منتخب بھارتی وزیراعظم اور طاقتور شخص ہیں۔ مغرب مودی کو چین کے خلاف مضبوط مہرہ، امریکہ  اور برطانیہ اہم اتحادی سمجھتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیریز کا مقصد گجرات کی ریاست کا وزیر اعلیٰ بننا، 2002کے فسادات میں ہزاروں افراد کا مارا جانا، متنازعہ نکات کی حقیقت جاننا ہے۔ مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version