عالمی ادارہ خوراک کی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

عالمی ادارہ خوراک کی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے دنیا بھر سے شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلیے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے راشن اور کھانا فراہمی کے لیے 77 ملین ڈالرز درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی
عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ کے مطابق شام میں زلزلے سے 2 لاکھ 84 ہزار افراد بےگھر ہوئے ہیں جبکہ ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے باعث 5 لاکھ 90 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ۔
عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے کے باعث بے گھر افراد میں 45 ہزار مہاجرین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں سخت سردی ہے اور متاثرین کو گرم خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرین کی امداد کے لیے جنگ زدہ یوکرین سے بھی ریسکیو ٹیمیں شام اور ترکیہ میں مصروف عمل ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اب تک 23 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جس میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News