Advertisement

جنوبی افریقہ، معروف گلوکار اپنے دوست سمیت قتل

جنوبی افریقہ کے معروف گلوکار اور ریپر کیرنن فوربس کو ان کے دوست  سمیت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی افریقہ کے معروف ریپر کیرنن فوربس کو ڈربن میں ایک نائٹ کلب کے باہر نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس حملے میں ان کا دوست بھی ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیرنن فوربس ڈربن کے ساحلی مقام پر قائم ایک نائٹ کلب پہنچے تھے جہاں انہیں ایک سالگرہ کی تقریب میں پرفارم کرنا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کیرنن فوربس اپنے دوست کے ہمراہ نائٹ کلب کی کار پارکنگ میں اپنی گاڑی پارک کر کے کلب میں داخل ہونے لگے تو ایک حملہ آور نے ان پر اور ان کےدوست پر گولیاں برسا دیں، جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ابھی تک اس قتل کی وجوہات کا پتہ چل نہیں سکا ہے۔

واضح رہے کہ ریپر کیرنن فوربس نے ایک ریپ گروپ سے کیا تھا اور بہت جلد کی موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا لیا، وہ متعدد بین الاقوامی میوزک ایوارڈز میں بھی نامزدگی حاصل کر چکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version