شام میں زلزلہ؛ باپ بیٹے کی جدائی کا لرزہ خیز منظر

شام میں زلزلہ؛ باپ بیٹے کی جدائی کا لرزہ خیز منظر
زلزلے کے باعث موت کو گلے لگانے سے قبل باپ بیٹے کی جدائی کے لرزہ خیز منظر نے پتھر دل کو بھی نرم کردیا۔
ترکیہ و شام میں پیرکی صبح 7.8 شدت کے زلزلے نے ہزاروں افراد کی جانوں کو نگل لیا ہے جب کہ کئی ہزار افراد زخمی ہیں۔
اس المناک زلزلے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جب کہ ایسے ہیبت ناک اور لرزہ خیز مناظر کو دیکھ کر پتھر دل افراد بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتیں 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں، تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جو شام کے نواحی علاقے حلب کی ہے جس میں باپ بیٹے کو مرنے سے قبل گلے ملتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/bn_riyadh/status/1622585230459654145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622585230459654145%7Ctwgr%5Eff199e05f12af58cdfa8a4603d7038683b18aeec%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.alarabiya.net%2Finternational%2F2023%2F02%2F07%2FD8B2D984D8B2D984DB92-D8A8D8A7D8B9D8AB-D985D988D8AA-DAA9D988-DAAFD984DB92-D984DAAFD8A7D986DB92-D8B3DB92-D982D8A8D984-D8A8D8A7D9BE-D8A8DB8CD9B9DB92-DAA9DB8C-D8ACD8AFD8A7D8A6DB8C-DAA9D8A7-D8B1D982D8AA-D8A2D985DB8CD8B2-D985D986D8B8D8B1
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں آخری بار گلے مل رہے ہیں جب کہ تصویر شیئر کرنے والے صارف نے اس تصویر کو ’آخری ملاقات‘ کا عنوان دیا ہے۔
واضح رہے کہ زلزلہ 6 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا جب کہ زلزلے کے کافی دیر بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 فیصد تھی۔
زلزلے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ شدید زلزے سے ترکیہ کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے شام کے علاوہ قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ترکیہ اور شام میں زلزے سے 11 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جب کہ ایک اندازے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس زلزلے نے ترکیہ اور شام کی ہزاروں عمارتوں کو منہدم کردیا ہے جب کہ ترکیہ میں عمارتوں کے ملبے سے 9 ہزار سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News