ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ؛ 2700سے زائد ہلاکتیں، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ: 2818 عمارتیں منہدم، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث ترکیہ اور شام میں 2700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی 6000 سے تجاوز کرچکی ہے۔
ترکیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1669 اور شام میں 1059 ہوچکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک ریسکیو آپریشن میں 4000 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا سکا ہے تاہم بعض علاقوں میں شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شدید زلزے سےترکیہ کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکیہ میں کم از کم 912 اور شام میں کم از کم 245 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 2818 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
ترکیہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبنے والے 2470 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
شام میں بھی کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری سطح پر ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 24.1 کلومیٹر تھی۔
ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد سے اب تک 32 آفٹرشاکس بھی آ چکے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچ گئی ہیں۔
شدید زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث ترک صدر نے متاثرہ علاقوں میں فوج بھیجنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
رجب طيب اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس آفت سے نکل جائیں گے۔
Kahramanmaraş’ta meydana gelen ve ülkemizin pek çok yerinde hissedilen depremden etkilenen tüm vatandaşlarımıza geçmiş olsun dileklerimi iletiyorum. İlgili tüm birimlerimiz AFAD koordinasyonunda teyakkuz halindedir.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 6, 2023
واضح رہے کہ ترکیہ کا شمار دنیا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بہت زیادہ زلزلے آنا معمول کی بات ہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
1999 میں 7.4 شدت کے زلزلے نے ترکیہ میں بڑی تباہی مچائی تھی۔ اس زلزلے میں تقریباً 17 ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں جس میں ایک ہزار سے زائد اموات صرف استنبول میں ہوئی تھیں۔
ماہرین نے طویل عرصے سے متنبہ کر رکھا ہے کہ ایک بڑا زلزلہ استنبول کو تباہ کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News