سعودی عرب کا یوکرین کو انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالرز امداد دینے کا فیصلہ

سعودی عرب کا یوکرین کو انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالرز امداد دینے کا فیصلہ
سعودی عرب کی جانب سے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالرز کی امداد دی جائے گی۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یوکرین کے شہر کیف کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ پر روس کیخلاف اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد منظور
شہزادہ فیصل بن فرحان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کے یوکرین کے اچانک دورے کو کیسے خفیہ رکھا گیا؟ جانیئے
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

