Advertisement

عراق میں 22 سالہ یوٹیوبر غیرت کے نام پر قتل

عراق میں 22 سالہ یوٹیوبر طیبہ العلی کو ان کے والد نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں 22 سالہ خاتون یوٹیوبر کو ان کے والد نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون یوٹیوبر 25 ویں گلف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ترکی سے واپس عراق آئی تھیں جب کہ ان کے قتل سے عراقی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے خاتون یوٹیوبر کے اپنے خاندان کے ساتھ مسائل چل رہے تھے جس کی وجہ سے وہ ترکی چلی گئی تھی، جہاں وہ شامی نوجوان محمد الشامی سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کے لیے ان کے گھر والے راضی نہیں تھے۔

Advertisement

اس واقعے کے بعد سے ہی وہ استنبول میں مقیم تھیں لیکن اپنی والدہ کے کہنے پر واپس عراق آگئی تھی تاہم عراق پہنچنے پر انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی متعدد بار کیا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے سیکیورٹی حکام سے بھی تحفظ کی اپیل کی تھی لیکن پولیس جرم ہونے سے نہ روک سکی جب کہ ان کے قتل نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور انصاف کی اپیل کے لیے اتوار کو مظاہرے کی بھی کال دے رکھی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور خود کو پولیس کے سامنے پیش کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version