Advertisement

بھارت میں بی بی سی کے دفتر پر چھاپہ، امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں بی بی سی کے دفتر پر چھاپہ، امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں بی بی سی کے دفتر پر چھاپہ، امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا

نئی دہلی: بھارت میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) پر چھاپے کے بعد امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

برطانیہ کا بھارت میں بی بی سی کے دفتر پر چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیکس سروے کی رپورٹس پرگہری نظر ہے۔

دوسری جانب بھارتی چھاپے پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے دفاتر پر سروے سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں آزاد میڈیا کی اہمیت کی حمایت کرتے ہیں، آزاد میڈیا سے ہی بھارت میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں میں بی جے پی کی حکومت میں مسلم کش فسادات پر اصل حقائق منظر عام کی فلم بنانے پر بی بی سی زیر عتاب آگیا ہے جب کہ بی بی سی کے بھارتی دفتر پر گزشتہ روز انکم ٹیکس حکام نے دھاوا بول دیا تھا۔

مودی حکومت فلم منظر عام پر آنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے بعد مودی سرکار نے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انکم ٹیکس اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے بی بی سی کے نئی دہلی اور ممبئی کے دفاتروں کو مکمل گھیرے میں لے رکھا اور کسی کو بھی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Advertisement

انکم ٹیکس کے عملے نے دفتر کے کاغذات الٹ پلٹ کر دیے تھے جب کہ ان کا رویہ بھی جارحانہ تھا جس کی وجہ سے بی بی سی کے ملازمین اپنے کام سرانجام نہیں دے پائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version