Advertisement

بھارت میں کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے مہم جاری

بھارت میں کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے مہم جاری

بھارت میں کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے مہم جاری

بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام مہم کے سلسلے میں 1800 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے مہم شروع کی ہے۔

اس مہم کے تحت ریاست آسام کی پولیس نے 1800 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے یا شادی کا اہتمام کرنے کا الزام ہے۔

ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس نے جمعرات کی شام سے گرفتاریاں شروع کیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ہے جن میں مندر و مساجد میں ایسی شادیوں کو رجسٹر کرنے والے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ کم عمری میں لڑکیوں کا حمل اور اس دوران ہونے والی زچگی کی وجہ سے بچیوں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 18 سال سے کم عمر لڑکی و لڑکوں کی شادی پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود بھارت میں کمر عمر لڑکیوں کی شادی کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق بھارت میں ہر سال تقریباً 15 لاکھ کم عمر لڑکیوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ کم عمر بیویوں کی تعداد بھارت میں ہے جس کی تعداد تقریباً 223 ملین بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version