Advertisement

پرتگال، کیتھولک چرچ میں ہزاروں نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

پرتگال کے ایک کیتھولک چرچ میں ہزاروں نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے،۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کیتھولک چرچ میں نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کرنے والے ایک آزاد کمیشن نے کہا کہ 4818 نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی دستاویزات موصول ہوئی ہیں۔

پرتگال کے ایپسکوپل کانفرنس میں گزشتہ چند دہائیوں میں بدسلوکی کے ان واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

آزاد کمیشن کے صدر اور بچوں کے ماہر نفسیات پیڈرو اسٹریچ نے کہا یہ تحقیقات متاثرین کی خاموشی کو آواز دینا ہے۔

کمیشن کے صدر نے ان سینکڑوں افراد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے گواہی دینے کے لیے کمیشن کے عملے سے رابطہ کیا۔

کمیشن کے صدر کے مطابق 564 افراد نے اپنے ناخوشگوار تجربات کو دستاویزی ثبوت میں ہماری مدد کی۔

Advertisement

ان متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ وہ پادریوں اور چرچ کے دیگر عہدیداروں کے ذریعے بدسلوکی کا شکار ہوئے۔

کمیشن نے کیتھولک چرچ کے 1950 سے اب تک ملازمین اور رضاکاروں سے رابطہ کیا ہے۔

اپنی پوری پریزنٹیشن کے دوران کمییشن کے سربراہ پیڈرو اسٹریچ نے متاثرین کی گواہی کا حوالہ دیا اور اس بات پر زور دیا کہ بدسلوکی کے ان پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پرتگالی ایپسکوپل کانفرنس کے صدر، لیریا فاطمہ کے بشپ جوس اورنیلاس نے کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد اپنا ردعمل دینے کا اشارہ دیا ہے۔

بشپ جوس اورنیلاس نے گزشتہ روز کہا کہ انہیں یہ رپورٹ شکریہ کے ساتھ” موصول ہوئی ہے، اور یہ کہ 3 مارچ کو ہونے والا ایک غیر معمولی اجلاس متاثرین کو انصاف پیش کرنے کے بہترین طریقے پر غور کرے گا۔

کمیشن کی رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق نابالغوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعات میں، متاثرین کے لیے 25 سال کی عمر تک مجرمانہ شکایت کرنے کے قابل ہونے کی موجودہ شق کو بڑھا کر 30 سال کر دینا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version