شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب موجود سائٹ سے میزائل فائر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے ڈرونز کی جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی
بیلسٹک میزائل 67 منٹ میں 900 کلو میٹر سے زیادہ کی پرواز کرنے کے بعد جاپان کے دریا میں گر گیا۔
پیانگ یانگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کو روکنے میں مدد کے لیے اگلے ماہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں شروع ہونی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے صدر نے فوج کو اپنی طاقت دکھانے کا حکم دے دیا
پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والی ایسی کسی بھی مشقوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

