Advertisement

پاک امریکہ مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، نیڈ پرائس

نیڈ پرائس

پاک امریکہ مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس پاک امریکہ مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاک امریکہ تجارت و سرمایہ کاری  کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاک امریکہ وزارتی اجلاس کی میزبانی امریکی تجارتی نمائندے نے کی، پاک امریکہ مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، مکروہ اور نفرت انگیز ہے، نیڈ پرائس

انہوں نے کہا کہ  معاشی استحکام کی بدولت پاکستان حالیہ سیلاب  کی تباہی سےنبردآزما ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع سےآگاہ کیا جارہا ہے۔ پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے  کے لیے کوشاں ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکہ سرفہرست ہے۔ پاکستان میں 80 امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی  گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، نیڈ پرائس

ان کا مزید کہنا تھا کہ  دہشت گردی نے گزشتہ سالوں میں بے شمار پاکستانیوں  اور افغانیوں کی جان لی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں اور اس بات کو  یقینی بنائیں کہ ٹی ٹی پی، القائدہ اور داعش خطے کے استحکام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version