Advertisement

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید پانچ فلسطینی شہید

مقبوظہ مغربی کنارے کے مشرقی علاقے جیریکو میں اسرائیلی فوج نے چھاپے کے نام پر 5 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ مذموم کارروائی آج صبح عقبیت جبر پناہ گزین کیمپ میں ہوئی جو گزشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے۔

جیریکو کے گورنر نے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین دیگر زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے مجموعی طور پر سات افراد کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں 28 جنوری کو جیریکو میں فائرنگ کے حملے کی کوشش کے دو ذمہ دار اور پانچ دیگر شامل ہیں جنہوں نے چھاپے کے دوران فوج کو لڑائی میں شامل کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے شہید ہونے ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں روک لی ہیں.

واضح رہے کہ 28 جنوری کو ہونے والی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ جنین پناہ گزین کیمپ پر بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملے کے صرف دو دن بعد ہوا ہے جس میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

Advertisement

محصور غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والے فلسطینی گروپ حماس نے ہلاک ہونے والے سات افراد میں سے کسی کو بھی اپنا رکن ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔

Advertisement

جیریکو پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے حماس کے رہنما شاکر عمارہ کو گرفتار کر لیا، جنہیں حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے پیر کی صبح مغربی کنارے کے شمالی مقبوضہ شہر نابلس میں بلتا مہاجر کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک 48 سالہ خاتون راجا کارسو کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version