پینٹاگون کا چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام

پینٹاگون کا چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام
پینٹاگون نے چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام عائد کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایک مشتبہ چینی نگرانی کے غبارے کا سراغ لگا یا ہے جو امریکی فضائی حدود میں کچھ دنوں سے دیکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ چین سے جنگ کے لیے تیار نہیں
امریکہ کے فوجی حکام کے مطابق غبارہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے حساس مقامات پر پرواز کر رہا ہے۔
جاسوس غبارے کو مار گرانے کے لیے لڑاکا طیاروں کو متحرک کردیا گیا تھا لیکن فوجی حکام نے صدر جو بائیڈن کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
فوجی حکام نے صدر جو بائیڈن سے کہا کہ جاسوس غبارے کو مار گرانے سے اس کا ملبہ زمین پر موجود لوگوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی چین سے جنگ کب ہو گی؟ امریکی جنرل نے بتا دیا
صدر جو بائیڈن نے فوجی حکام کی بات کو مانتے ہوئے جاسوس غبارے کو مار گرانے سے منع کردیا۔
ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ نے اس غبارے کو امریکی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی تحویل میں لے لیا ہے اور فوجی طیارے اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News