Advertisement

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد 14 ممالک میں سونامی کا انتباہ جاری

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد 14 ممالک میں سونامی کا انتباہ جاری

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد 14 ممالک میں سونامی کا انتباہ جاری

ترکیہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تباہ کن زلزلے کے بعد 14 ممالک میں سونامی آسکتا ہے۔

ترکیہ میں زلزلہ تحقیق کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہالوک اوزنر نے امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے تباہ کن زلزلے کے بعد خبردار کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کہر مان مرعش میں آنے والا 7.4 شدت کا زلزلہ بحیرہ روم میں سونامی کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ نقصان دہ زلزلے کا سامنا ہے جب کہ 1999 کے بعد اس زلزلے نے خطے میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

ہالوک اوزنر کہتے ہیں کہ ’اندازہ ہے کہ زلزلہ مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں آیا جس کی وجہ سے 180 کلو میٹر تک شگاف پڑگیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کے بعد آفٹر شوکس مہینوں تک جاری رہنے کی توقع ہے جب کہ یہ مدت ایک سال تک طویل بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس خطرے کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے کہ زلزلہ بحیرہ روم کے علاقے میں سونامی کا باعث بن جائے جس کے لیے ہم نے 14 ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام زلزلے سے لرز اٹھا تھا جب کہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

Advertisement

 شام میں زلزلہ؛ باپ بیٹے کی جدائی کا لرزہ خیز منظر

جنگ زدہ شام سے بچ کر ترکیہ پہنچنے والے نوجوان کی ملبے تلے سے ویڈیو وائرل

ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 فیصد تھی، زلزلے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے جب کہ اس زلزلے نے ترکیہ اور شام کی ہزاروں عمارتوں کو منہدم کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version