Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش پر نیڈ پرائس کا رد عمل

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا رد عمل سامنے آگیا۔

واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔

نیڈ پرائس سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق ان کی رائے طلب کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی بطور انسانی حق دنیا بھر میں جمہوریتوں کو مضبوط بنانے  کے لیے اہم ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ شراکت داروں، اتحادیوں اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آزادی اظہار، معلومات تک رسائی کے لیے دنیا بھر میں بات کریں گے۔ ہم آزادی اظہار کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام  کے لیے ہے امریکہ کے لیے نہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین  کے خلاف کریک ڈاؤن پر پاکستان سے بات کر رہے ہیں۔ تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے جہاں انہیں ظلم و ستم کا سامنا ہو۔

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے نیڈ پرائس نے بتایا کہ وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے روس کو ایک سادہ پیغام پہنچایا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وہی وژن ہے جو صدر زیلنسکی نے ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے پیش کیا ہے۔ ہم کبھی بھی یوکرین کے بغیر یوکرین کے بارے میں کسی سے بات نہیں کریں گے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ  امریکی وزیر خارجہ نے اسی منصوبے کا حوالہ دیا جو صدر زیلنسکی اور ان کی انتظامیہ نے پیش کیا۔ایک ایسا منصوبہ جو منصفانہ ہو اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ روسی ہم سے براہ راست سنیں کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے  کے لیے  منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version