Advertisement

چین نے کورونا سے متعلق ایف بی آئی کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

کورونا

چین نے کورونا سے متعلق ایف بی آئی کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

چین نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے کورونا وائرس کے چینی شہر ووہان کی لیب سے پھیلنے والے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ۔

بین الاقوامی  خبر رساں ادارے کے مطابق  چین نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے  کے سربراہ کرسٹوفر رے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار  دیتے ہوئے کہا کہ  چین سیاسی مقاصد  کے لیے حقائق کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کا فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی ماضی کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے ان کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہتی ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ سائنس اور حقائق کا احترام کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی ابتداء چینی لیبارٹری سے ہوئی، ایف بی آئی کا دعویٰ

واضح رہے کہ  ایف بی آئی کے  سربراہ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس نے چین کے شہر ووہان کی ایک لیب سے نکل کر عالمی وباء کی صورت اختیار کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version