Advertisement

بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا

بھارت

بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا

بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں ایک مسلمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل اور  ایک کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ریاست بہار میں 56 سالہ شخص نسیم قریشی کو جنونی ہندوؤں کے جتھے نے تعاقب کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند مُودی سرکار جمہوری اقدار اور صحافت کا بد ترین دُشمن

نسیم قریشی  رحم کی اپیلیں کرتا رہا لیکن سخت دل ہجوم کو رحم نہ آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق  نسیم اپنے بھتیجے کے ساتھ تھا جب انتہا پسند ہندوؤں نے ان پر حملہ کیا۔  حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ ان کے پاس گائے کا گوشت اور ذبح کرنے  والے اوزار ہیں ۔

Advertisement

نسیم اور اس کے بھتیجے نے جتھے کے چنگل سے نکلنے کی کوشش کی اور کامیاب بھی ہوگئے لیکن جتھے نے تعاقب کے بعد انہیں  پھر پکڑ لیا اور مار مار کے ادھ موا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نےمودی کو ’متنازع شخصیت ‘ قرار دیدیا

جب نسیم قریشی اور ان کا بھتیجا خون میں نہا گئے تو جتھے نے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version