تاریخ کا طویل ترین عرب خلائی مشن لانچ کردیا گیا

تاریخ کا طویل ترین عرب خلائی مشن لانچ کردیا گیا
تاریخ کا طویل ترین عرب خلائی مشن لانچ کردیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی تاریخی ’خلا میں سب سے طویل عرب مشن‘کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے تاریخی خلائی مشن کی تاریخ طے کر دی
کریو 6 مشن خلا میں بھیجنے کے لیے لانچ کردیاگیا۔
اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کی مدد سے کمپنی کا ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔
خلائی جہاز چار خلابازوں کو لے کر جا رہا ہے جن میں متحدہ عرب امارات کے سلطان النیادی، ناسا کے اسٹیفن بوون اور وارن ’وڈی‘ ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیڈیایف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے انسان بردار خلائی مشن میں عوام کی بھرپور دلچسپی
خلاباز چھ ماہ کے قیام کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ہوں گے، جہاں وہ ’ کم زمین کے مدار سے باہر انسانی تلاش کے لیے تیار کرنے اور زمین پر زندگی کو فائدہ پہنچانے‘ میں مدد کے لیے مختلف تحقیقی منصوبے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News