پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ اہم خبر آگئی

عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ اہم اعلان ہو گیا
عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔
عالمی فلکیاتی مرکز کے مطابق متعدد اسلامی ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے۔
پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔
پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو گی، اس طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش پر چھ گھنٹے اور پانچ منٹ ہوچکے ہوں گے۔
ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر بارہ گھنٹے اور چار منٹ ہوچکی ہوگی۔
عمان اور القدس میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق دیگر اسلامی ممالک جہاں 18 جون بروز اتوار کو 29 ذی القعد ہے، وہاں اتوار کے روز عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنا بہت مشکل ہے۔ مشرقی ممالک میں 18 جون کو چاند نظر آنا تقریباً ناممکن ہے اس لیے ان ممالک میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News