Advertisement

امریکہ کا بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات پر افسوس کا اظہار

امریکہ

امریکہ کا بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات پر افسوس کا اظہار

امریکہ  نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل  نے پریس بریفنگ کے دوران  کہا کہ  بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران  کن اور صدمے  والی تھی، متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل   نے کہا کہ  ان کے انصاف کے  لیے بھارتی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،  بھارتی حکام تمام گروپس کی جان و مال کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ  خواتین کے خلاف ایسا تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں شرمناک ہے۔  ہم منی پور میں تشدد کے حوالے سے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ   کسی امریکی عہدیدار کا دورہ افغانستان کا کوئی پلان نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے  مزید کہا کہ   افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جاری سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔  عالمی شناخت کے  لیے طالبان کو ان اقدامات کا اور پالیسیوں کا انتخاب کرنا ہو گا جس کا کہا تھا۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ  ہم پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے  پریس کی آزادی  کے بارے  میں اظہار کرتے رہتے ہیں۔  آزاد پریس اور باخبر شہری کسی بھی قوم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/134854/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/134854/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version