Advertisement

بھارتی ریاست منی پور میں حالات بدستور خراب

بھارتی ریاست منی پور میں حالات بدستور خراب

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں تشدد، مار دھاڑ اورجلاﺅ گھیراﺅ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں پیش آنے والے ایک تازہ واقعے میں ایک ادھیڑ عمرخاتون کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے پچاس سالہ خاتون کے چہرے پر گولی ماری اور فرار ہونے سے قبل اس کی شکل مسخ کردی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو ساومبنگ کے علاقے میں گھر پر گولی ماری گئی ہے جب کہ ایک اور واقعے میں اوانگ سیکمائی کے علاقے میں تین ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایل پی جی سلنڈر لے جانے کے لیے استعمال ہونے والے ٹرک کھلے میدان میں کھڑے تھے کہ انہیں آگ لگادی گئی۔

Advertisement

دوسری جانب ریاست میں انٹرنیٹ پر پابندی میں 20 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے ہندو اور عیسائی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک دیڑھ سو کے قریب لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version