انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 19 لاپتہ

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ پوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشا کے سولاویسی جزیرے میں کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق کشتی میں 40 مسافر سوار تھے جس میں سے 19 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے پیش آیا جب کہ بچ جانے والے مسافروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مراکش؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک
ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کشتی کس طرح ڈوبی اس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی ایک سرچ ٹیم کو جائے حادثہ کے ارد گرد تعینات کیا گیا ہے اور دوسری ٹیم پانی کی سطح پر تلاش کررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کشتی بٹن جزیرے کے لانٹو گاؤں سے جنوب مشرقی سولاویسی میں مونا جزیرے کے لگیلی گاؤں تک جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ انڈوشیا 17 ہزار جزیروں پر مشتمل ایشیائی ملک ہے جس میں سمندری حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/211758/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/211758/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News