سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا
دنیا بھر میں رسوائی کے باوجود سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا۔
بین االاقوامی خبر رساں ادرے کے مطابق آج سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن نذر آتش کیا جائے گا۔
سلوان مومیکا کے ساتھی سلوان نجم نے قرآن نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے۔
سلوان مومیکا کا کہنا ہے کہ اس بار سلوان نجم کی باری ہے، ہم اس وقت تک قرآن جلاتے رہیں گے جب تک کہ سویڈن میں قرآن پر پابندی نہ لگا دی جائے۔
دوسری جانب ترکیہ نے سویڈن اور ڈنمارک پر قرآن نذر آتش کرنے پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے سویڈن کے وزیر خارجہ سے اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانوں کے باہر قرآن نذر آتش کرنے پر پابندی لگانی چاہیئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/333646/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/333646/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

