گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیری شہید، 100 سے زائد گرفتار

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیری شہید، 100 سے زائد گرفتار
سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید جب کہ سو سے زائد کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے بہانے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز سمیت پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیریوں کو شہید اور حریت کارکنوں سمیت سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری، 4 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کررہے ہیں جب کہ عالمی تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو ظلم وجبر سے کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/383337/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/383337/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

