Advertisement

سوئٹزرلینڈ میں موسم گرما کے فیسٹیول کا آغاز

سوئٹزرلینڈ میں موسم گرما کے فیسٹیول کا آغاز

بچوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی زیورخ میں موسم گرما کے فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کووڈ کی پابندیوں کے وجہ سے اس فیسٹیول کے انعقاد کو روک دیا گیا تھا لیکن اس سال دوبارہ اس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں پہلے دن ایک اندازے کے مطابق دو ملین لوگوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول میں چلنا محال نظر آرہا تھا جب کہ زیورخ شہر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔

زیورخ شہر کے مقامی کونسل نے اس فیسٹیول کو کامیاب اور خوبصورت بنانے کے لئے ایک ملین کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔

بچوں کے لئے مختلف جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔ کوئی یورپین فیسٹیول میوزک کے بغیر نہیں ہوتا اور اس فیسٹیول میں راک پاپ کلاسیکل اور ہر طرح کے میوزک پرفارمنس جاری تھی جس پر لوگ جھوم رہے تھے۔

Advertisement

شام کو ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے آتش بازی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں دنیا کو بتایا گیا  کہ کیسے دنیا میں ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے نپٹا جاسکتا ہے۔

ایسا فیسٹیول ہو اور پاکستان کے کھانوں کی نمائندگی نا ہو یہ کیسے ممکن ہے۔

سوئس میں گزشتہ تیس سالوں سے مقیم سید کاظمی نے پاکستانی کھانوں کا پنجاب فوڈ کے نام کا اسٹال لگایا اور پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔

دوسری جانب پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں، انہوں نے مہندی کا اسٹال لگایا اور اپنے فن سے خواتین کے ہاتھوں کو مہندی سے خوبصورت بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version