Advertisement

گرمی کی شدت، یونان کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

گرمی کی شدت، یونان کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

گرمی کی شدت، یونان کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

گرمی کی شدت اور تیز ہواؤں کے باعث یونان کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایتھنز کے نواحی علاقوں کراتیا، لوتراکی اور درونو خوریہ میں آگ کی شدت زیادہ ہے۔

فائر بریگیڈ 112 کی جانب سے ان علاقوں میں ایمرجنسی پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ایتھنز کے علاقے میں چھ سے سات بیفور ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے آگ بھجانے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

اس موقع پر لوگوں کو گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کا کہا گیا ہے جب کہ کئی جگہوں پر اس وقت آگ تین کلو میٹر تک پھیل چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ جگہوں پر تو آگ سات سے دس کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے جب کہ فائر بریگیڈ، پولیس اور فوج کے جوان آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ یونان میں زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے جس پر جنگلات ہیں اور گرمیوں میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ ہرسال جنگلات میں آگ لگ جانے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version