Advertisement

یوکرین سے اجناس ڈیل، روس نے ڈیل میں واپس آنے کے لیے 7 شرائط رکھ دیں

یوکرین سے اجناس ڈیل، روس نے ڈیل میں واپس آنے کے لیے 7 شرائط رکھ دیں

یوکرین سے اجناس ڈیل، روس نے ڈیل میں واپس آنے کے لیے 7 شرائط رکھ دیں

روس نے یوکرین سے اجناس ڈیل میں واپس آنے کے لیے 7 شرائط رکھ دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا گیا ہے کہ روسی اجناس اور کھاد پر پابندی ختم کی جائے جب کہ غذا اور کھاد کی ڈیلنگ کرنے والے تمام روسی بینکوں پر عائد رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔

روس کا کہنا ہے کہ روسی مالیاتی اداروں کو عالمی بینکاری نظام سوئفٹ سےجوڑا جائے جب کہ زرعی مشینری کے پرزوں کی روس کو درآمد بحال کی جائے۔

روس کی جانب سے رکھی گئیں مزید شرائط میں کہا گیا ہے کہ روس کے غذائی اجناس سے لدے جہازوں کو انشورنس اور لاجسٹک کی سہولیات دی جائیں۔

علاوہ ازیں زرعی صنعت کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں اور اجناس ڈیل کو امیر ممالک نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر صرف ضرورت مند ممالک کے لیے ہی استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ اور ترکیہ کی کوششوں سے ہونے والے اناج معاہدے کے تحت بحیرہ اسود کے راستے یوکرین سے اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوئی تھی۔

Advertisement

تاہم روس نے گزشتہ دنوں یوکرین سے اناج درآمدات کے معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/590899/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/590899/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version