Advertisement

افغانستان میں بیوٹر پارلرز پر تالے لگ گئے

افغانستان میں بیوٹر پارلرز پر تالے لگ گئے

افغانستان میں بیوٹر پارلرز پر تالے لگ گئے

افغان حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے بعد آج سے ملک میں بیوٹی پارلرر پر تالے لگ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے بیوٹی پارلرز اور سیلون پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پابندی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان خواتین نے بیوٹی پارلرز پر تالے لگادیے ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر کے بیوٹی پارلرز کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین بیوٹی پارلرز کو چلایا کرتی تھیں جو کہ ہزاروں گھرانوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بیوٹی پارلرز کی تالا بندی سے 60 ہزار سے زائد خواتین بے روزگار اور 12 ہزار کے قریب کاروبار بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی قانون اور افغان ثقافت کی اپنی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیوٹی پارلرز پر پابندی رواں سال چار جولائی کو عائد کی گئی تھی جب کہ یہ سپریم روحانی پیشوا کے حکم پر کیا گیا ہے۔

طالبان حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی شریعت کے دائرہ کار میں خواتین کو حقوق دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب کچھ روز قبل کابل میں پابندی کے خلاف افغان خواتین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا جس میں خواتین نے پلے کارڈز اُٹھائے رکھے تھے اور ان پر نعرے درج تھے جس میں لکھا تھا کہ ’’میری روزی روٹی مت چھینو‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ طالبان کے پہلے دور حکومت میں بھی کابل سمیت کئی شہروں میں سیلون اور بیوٹی پارلرز کو بند کیا گیا تھا لیکن 2001 میں انہیں دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/624528/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/624528/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version