Advertisement

ترک صدر نے سعودی ولی عہد کو الیکٹرک کار تحفے میں دے دی

ترک صدر

ترک صدر نے سعودی ولی عہد کو الیکٹرک کار تحفے میں دے دی

ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کو ترک ساختہ الیکٹرک کار تحفے میں دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ترکیہ کی تیار کردہ پہلی الیکٹرک کار تحفے میں دی  گئی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے رجب طیب اردگان کو الیکٹرک کار میں بٹھا کر خود ڈرائیونگ کرتے ہوئے انہیں ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا اور الیکٹرک کار بطور تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان سعودی عرب کے دورے پر  ہیں جس میں   دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کی کابینہ کے اراکین نے مختلف معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جن میں توانائی کے علاوہ دفاعی صنعتوں کے قیام اور ان میں سرمایہ کاری کا منصوبہ سرفہرست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version